کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے ”انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور متاثرین کے وقار کے لیے حق کے عالمی دن”پر پیغام میں کہا ہے کہ سچ کو دبانے سے امن نہیں بلکہ ظلم کو تقویت ملتی ہے۔ مظلوم اقوام کو انصاف اور سچ تک رسائی دینا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقائق چھپانے سے تاریخ کا رخ نہیں بدلا جا سکتا، سچ ایک دن سامنے آ کر رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ آج کا دن ان افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے سچ اور انصاف کے لیے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ سچ کے ساتھ کھڑے رہنا ہی ایک مہذب اور منصفانہ معاشرے کی پہچان ہے۔ متاثرین کے وقار کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ریاستی ادارے انسانی وقار کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔









