سردار ایاز صادق 17

سپیکر قومی اسمبلی کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی پارلیمان اور سعودی مجلسِ شوری کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے ۔

بدھ کو ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مدبرانہ قیادت میں سعودی عرب ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے، مملکت کی غیر معمولی ترقی اور کامیابیاں سعودی عوام کے لیے باعثِ فخر ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخی روابط اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں برادر ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط باہمی تعاون، مفاہمت اور عوامی سطح پر دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کی پارلیمان اور سعودی مجلسِ شوری کے درمیان مضبوط روابط دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں