اسپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا بڑا فیصلہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین نے سپیکر ایاز صادق سے نئی گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے لیے پہلے سے موجود گاڑیاں بالکل ٹھیک ہیں۔

ایاز صادق نے مطالبہ یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ نئی گاڑیاں منگوانے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ واضح رہے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کو نئی گاڑیاں، دفاتر اور پیٹرول کی سہولیات کے ساتھ رکن قومی اسمبلی ہونے کی حیثیت سے ماہانہ تنخواہ، الاﺅنسز اور دیگر سہولیات بھی ملتی ہیں۔