سردار ایاز صادق 55

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے ارشد انصاری کو صدر، سلمان قریشی کو سینئر نائب صدر، افضال طالب کو جنرل سیکرٹری، ناصرہ عتیق اور مدیحہ الماس کو نائب صدور، سالک نواز کو خازن اور عمران شیخ کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور پریس کلب صحافی برادری کی ایک توانا اور مؤثر آواز ہے جو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ وارانہ اقدار کے فروغ اور آزادی صحافت کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خودمختار میڈیا جمہوری نظام کے استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور پریس کلب کی نو منتخب قیادت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور میڈیا کے درمیان مثبت اور قریبی رابطے جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

سردار ایاز صادق نے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور آزادی اظہارِ رائے کے فروغ کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں