اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
سردار ایاز صادق نے آغا سراج درانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مدبر اور زیرک سیاست دان تھے، ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور جمہوریت کی مضبوطی کےلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم آغا سراج درانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہلِ خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کےلئے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔









