بلین ٹری سونامی 244

سپریم کورٹ کا 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے معاملے پر نوٹس،سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تمام ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے حکومت کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دریاوں اور نہروں کے کناروں پر شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو حکم دیا کہ 10 بلین منصوبہ کا سارا ریکارڈ بھی ساتھ لایا جائے۔

سندھ حکومت کی طرف سے رپورٹ نہ آنے پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا جھیلوں اور شاہراں کے اطراف بھی درخت لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں