سپریم کورٹ 164

سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹس سے نجی سکولوں کی بے دخلی کیلئے تمام پبلک نوٹس طلب لئے ‘سماعت 4 ہفتوں تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹس سے سکولوں کی بے دخلی کے لئے پبلک کئے گئے اب تک کے تمام نوٹسز طلب کر لئے۔جمعرات کو جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کنٹونمنٹس کے علاقوں سے نجی سکولوں کی بے دخلی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ مسترد کر دی جبکہ نئی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رپورٹ میں سکولوں کی بے دخلی کے سارے اشتہار سال 2021 کے ہیں ، سال 2019 اور 2020 کے اشتہارات کہاں ہیں ؟۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تمام اشتہارات موجود ہیں ، عدالت کی سہولت کے لئے صرف 2021 کے پبلک کئے گئے اشتہارات لگائے گئے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کنٹونمنٹس سے سکولوں کی بے دخلی کے جتنے بھی پبلک نوٹس جاری ہوئے ، سب کی تفصیل دیں۔عدالت نے سماعت 4 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں