سپریم کورٹ 255

سپریم کورٹ نے اقلیتی کمیشن سے عملدامد سے متعلق ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق عملدرآمد کیس میں اقلیتی کمیشن سے عملدامد سے متعلق ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہو ئے وفاقی حکومت ،وزارت مذہبی امور اور وزارت تعلیم کو اقلیتی کمیش سے تعاون کرنے کی ہدایت کی ۔

جمعہ کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔اقلیتی کمیشن کے چیئرمین شعیب سیڈل عدالت میں پیش ہوئے اور کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور تعاون نہیں کر رہی۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتی کمیشن کو حکومتی محکموں کے عدم تعاون کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ وکیل اقلیتی برادری نے کہاکہ عملدرآمد بینچ کی ذمہ داری ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نیشنل کمیشن نے ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق تمام چیزیں شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یہ کمیشن کس نے بنایا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ کمیشن وفاقی حکومت نے بنایا ہے،ہر اقلیت کی اپنی اپنی رائے ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ نیشنل کمیشن نے اقلتوں کے حقوق کے حوالے سے کمیشن بنایا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایک درافٹ بنانے سے کام نہیں چلے گا،ڈارفٹ میں مزید لوگوں کی رائے کیوں شامل نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے اتنے بڑے بڑے آفیسران ہیں ان کو سمجھ کیوں نہیں آتی،آپ ایسا نہ کریں۔عدالت نے اقلیتی کمیشن سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی،۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں