سپریم کورٹ 95

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت 8 مئی کو ہوگی، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ مقدمے کی سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں