اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے ملکی بینکوں کو 2016ء ارب روپے فراہم کر دیے تاکہ بینکنگ سسٹم میں استحکام رہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو 2016ارب روپے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 4دن کیلئے کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 12.09فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔