پاکستان سٹاک مارکیٹ 21

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، 1900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1454 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 154 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں