سوڈان 142

سوڈان کے موضوع پر سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کو ہوگا

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آئندہ بدھ کو سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف جاری مظاہروں کے موضوع پر ایک ملاقات کرنے والی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایاکہ اس بندکمرہ اجلاس کی درخواست سلامتی کونسل کے 15 میں سے چھ ارکان نے کی ہے۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، ناروے، آئرلینڈ اور البانیہ کی جانب سے سلامتی کونسل سے کہا گیا کہ وہ سوڈان میں تازہ پیش رفت پر غور کرے۔ دوسری جانب چین اور روس نے اس صورت حال کو سوڈان کا داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بین الاقوامی امن کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں سوڈان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں