ریاض (ر پورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ سوڈان میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کوتشویش کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے ہے اور وہ ان پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سوڈان میں تحمل اور بردباری سے کام لینے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب نے سوڈان سے مطالبہ کیا کہ وہ حاصل ہونے والے تمام سیاسی اورمعاشی فوائد اور ان تمام مقاصد کا تحفظ کرے جن کا ہدف تمام سیاسی اجزا وعناصر کو متحد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پڑوسی ملک سوڈان اور اس کے عوام کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے حصول میں ممدومعاون ہراقدام کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔









