سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں800روپے اضافہ

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)گزشتہ روز بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 8ڈالرز اضافے سے1745ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافے سے 1لاکھ8ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافے سے 92ہزار593روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1370 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔