کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 91 ہزار 15 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونا 4 ڈالر کمی کے بعد 1962 ڈالر فی اونس ہے۔