سونا مہنگا 170

سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے چاندی اور مصنوعی جیولری مقبول ہونے لگے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان نے عوام کو چاندی کے زیورات اور مصنوعی جیولری خریدنے پر مجبور کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیںسونے کی قیمت میں روز بروز اضافے کے بعد چاندی اور مصنوعی جیولری کی دکانوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ جیولرزی کے مطابق قیمتیں بڑھنے سے سونے کے زیورات کی مانگ میں 70 فیصد تک کمی آئی ہے، سونے کے زیورات کی صنعت سے منسلک زیادہ تر افراد اب چاندی کا زیور بنانے لگے ہیں۔

سیکریٹری جنرل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن رانا معظم وحید کے مطابق سونے کی قیمت بڑھنے سے زیورات سازی کی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، بہت سارے لوگ اب سونے کو چھوڑ کر چاندی کے کاروبار میں آگئے ہیں۔جیولرز کے مطابق اگر اسی طرح پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیزی جارہی رہی تو چاندی اور مصنوعی جیولری کی طلب میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں