پٹرول پمپس 37

سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں کا غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ
( شیر محمد)9 مقدمات درج، سول ڈیفنس آفیسر کے احکامات پر ٹیموں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 4 ایل پی جی شاپس کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے جبکہ 3 کمرشل عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کی عدم دستیابی پر نوٹسز بھی جاری کیے ہیں،

کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کی جانچ کے دوران فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی اخراج راستوں اور حفاظتی سائن بورڈز کی عدم فراہمی پر متعلقہ مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے اور مقررہ مدت میں نقائص دور کرنے کی ہدایت کی گئی، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی،

مزید برآں سول ڈیفنس کے ٹیکنیکل سٹاف کی جانب سے اوکاڑہ رائس مل کے ملازمین کو فائر سیفٹی انتظامات بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں