عطا اللہ عیسیٰ 157

سوشل میڈیا کے ہتھیار کاسوچ سمجھ کراستعمال کرنا چاہیے’ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامورگلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ کسی مقام پر پہنچناہے تو محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا،میرا ایمان ہے کہ آپ نیک نیتی سے کوشش کریںخالق کائنات کبھی بھی آپ کی کوشش اورمحنت کورائیگاں نہیں جانے دے گالیکن اس کاایک وقت مقرر ہے۔ایک انٹرویو میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ صبر نہیں کرتا اورمایوس ہو جاتا ہے اور یہیں سے ناکامی کا آغازہوتاہے۔

میں دعوے سے کہتاہوں آپ نیک نیتی سے محنت اورکوشش کریں آپ کو اس کا پھل ملے گا چاہے وہ آپ کو تاخیر سے ملے ،رب ذات کومعلوم ہے کہ کس کی محنت کا پھل کب دینا ہے ۔بعض اوقات انسان پر آزمائش بھی آجاتی ہے اگر اس پر صبرکرو گے تورب کائنات سے وہ پائو گے جس کاکبھی آپ نے سوچا بھی نہیںہوگا۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ جب سوشل میڈیا پر کسی کے حوالے سے منفی خبریں آتی ہیں تو دکھ ہوتا ہے ،کئی بار میرے انتقال کی خبریں پھیلا دی گئی جس سے پوری فیملی ذہنی طو رپر بری طرح متاثر ہوتی ہے اس لئے سوشل میڈیا کے ہتھیار کاسوچ سمجھ کراستعمال کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں