انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سوشل میڈیا کو جمہوریت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوان حکومت آن لائن جعلی خبروں اور غلط معلومات پھیلانے کو مجرمانہ کارروائی قرار دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
دوسری جانب ناقدین کا کہناتھا کہ اس طرح انقرہ حکومت اس قانون کو آزادی رائے سلب کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔ ترکی نے گزشتہ برس ایک قانون منظور کرتے ہوئے فیس بک، یو ٹیوب اور ٹویٹر جیسی ایک ملین سے زیادہ صارفین والی کمپنیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ ملک کے اندر اپنے قانونی دفاتر قائم کریں اور ڈیٹا بھی ملک کے اندر ہی سٹور کریں۔








