ٹویٹ 43

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے دو صفحات پر مشتمل اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ٹوئٹس کے سکرین شاٹ ریکارڈ میں لگائے۔ ان سکرین شاٹس سے ریاستی اداروں کے خلاف افراتفری اور انارکی ظاہر نہیں ہوتی۔ملزمہ کا معاملہ مزید انکوائری کا طلب گار ہے.

ملزمہ کو مزید جیل میں رکھنے سے کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت ملزمہ کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔ ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو این سی سی آئی اے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں