سنیل گواسکر 41

سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل بھارت کو خبردار کردیا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو خبردار کردیا۔ایک انٹرویومیں سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم پر زور دے کر کہا کہ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کو ہلکا لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا جو خود دو بار کے چیمپئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو سیمی فائنل میں جانے کے لیے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپ کو بے اثر کرنے کے لیے درست حکمت عملی تیار کرنا ہوگی.

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت جنوبی افریقا کے خلاف کی گئی غلطیاں ویسٹ انڈیز سے میچ میں نہ دہرائے، ویسٹ انڈیز کے پاس ٹاپ پرفارمر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک اچھی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی، ویسٹ انڈیز کے بیٹر یہ دیکھنے کا انتظار نہیں کرتے کہ آیا ڈیلیوری کو عزت کی ضرورت ہے یا نہیں، بھارت کو ہوشیار ہوکر کھیلنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں