شہباز شریف 191

سنگدل حکومت کو انتقام کے علاوہ کچھ نہیں آتا’ شہباز شریف

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سنگدل حکومت کو انتقام کے علاوہ کچھ نہیں آتا، یہ صرف دن رات انتقام ہی لے سکتے ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز اس حکومت کے ظلم کا شکار ہوا ہے،اللہ تعالی حمزہ شہباز سمیت کورونا کے تمام مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو انتقام کے علاوہ کچھ نہیں دکھتا، حکومت سیاسی مخالفین کو صرف اور صرف انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں