سندھ ہائیکورٹ 49

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار داؤد رستمانی کی پینشن کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار داؤد رستمانی کی پینشن کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو وفاقی شرعی عدالت کے سابق اسسٹنٹ رجسٹرار داؤد رستمانی کی پینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواست گزار 1994 میں محکمہ تعلیم سندھ میں تعینات ہوئے۔

8 سال وہاں خدمات انجام دینے کے بعد آفس سپرنٹنڈنٹ سیشن کورٹ دادو تعینات ہوئے۔ 12 سال وہاں سروس کے بعد 2006 میں اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت تعینات ہوئے۔ درخواستگزار 2024 میں بطور رجسٹرار وفاقی شرعی عدالت ریٹائرڈ ہوئے۔ سندھ حکومت 1994 سے 2006 تک کی پینشن اور واجبات ادا نہیں کر رہی۔ عدالتی حکم پر اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواستگزار کی پینشن کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے اکانٹ جنرل کو جاری شوکاز نوٹس واپس کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں