سندھ ہائیکورٹ 58

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور دیگرکے خلاف نیب تحقیقات ختم کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر محکمہ داخلہ ضیا الحسن لنجار اور دیگرکے خلاف نیب تحقیقات ختم کردی ہیں ۔سندھ ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار اور دیگر کے خلاف کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام سے متعلق نیب تحقیقات کیخلاف درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کی تحقیقات ختم کردیں۔ عدت نے فیصلے میں کہا کہ 2017 میں انکوائری شروع ہوئی، 2026 تک ریفرنس کے لیئے شواہد ہی نہیں ملے۔ قانون کے مطابق نیب کو 12 ماہ میں انکوائری مکمل کرنا تھی۔ نیب کا تفتیشی افسر 9 سال میں ٹھوس ثبوت ہی حاصل نہیں کرسکا۔

ضیا الحسن لنجار کو 2018 میں نیب سکھرنے کال اپ نوٹس جاری کیا تھا۔ ضیا الحسن لنجارسے ڈیفنس کراچی کے بنگلے کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ ضیا الحسن لنجار نے نیب میں پیش ہوکر ریکارڈ پیش کیا تھا۔ 2019 میں نیب نے دوبارہ کال آپ نوٹس جاری کردیا تھا۔ دوسرے نوٹس کے بعد ضیا الحسن لنجار نے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی تھی۔ ضیا الحسن لنجارنے نیب کی انکوائری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ دیگر ملزمان میں حسین علی آفندی، خان بہادر بھٹی، عبد الحلیم شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں