کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے قومی شاہراہوں اور موٹر وے کی خراب صورتحال سے متعلق درخواست پر چیئرمین نیشنل ہائیوے اتھارٹی، جنرل منیجر این ایچ اے سندھ ریجن، آئی جی موٹر وے اور آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔سند ھ ہائیکورٹ میں سندھ میں قومی شاہراہوں اور موٹر وے کی خراب صورتحال سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ قومی شاہراہوں کی اور موٹر وے کی خراب حالت کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ نا کرنے اور خراب سڑکوں کے باعث حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سندھ میں موجود ٹول پلازہ این ایچ او معاشی طور بڑا حصہ فراہم کرتا ہے۔ سندھ میں قومی شاہراہوں اور موٹر وے کی دیکھ بھال کی شدید کمی ہے۔ گذشہ 2 ہفتوں میں ٹریفک حادثات میں 2 درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے چیئرمین نیشنل ہائیوے اتھارٹی، جنرل منیجر این ایچ اے سندھ ریجن، آئی جی موٹر وے اور آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔









