سندھ ہائیکورٹ 80

سندھ ہائی کورٹ: ایران سے ملک پاؤڈر کی اسمگلنگ سے متعلق درخواست پر کوسٹ گارڈز کو جواب داخل کرنے کے لیے 2 مارچ تک مہلت

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ایران سے ملک پاؤڈر کی اسمگلنگ سے متعلق درخواست پر کوسٹ گارڈز کو جواب داخل کرنے کے لیے 2 مارچ تک مہلت دیدی۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ایران سے ملک پاؤڈر کی اسمگلنگ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاد کے وکیل نے موقف دیا کہ دودھ اسمگل نہیں کیا جارہا تھا بلکہ قانون کے مطابق منگوایا تھا۔

کوسٹ گارڈز نے چھاپہ مار کر بلوچستان میں دودھ کی کنسائنمنٹ ضبط کرلی۔ کوسٹ گارڈ کے وکیل نے موقف دیا کہ وکیل کوسٹ گارڈ بلوچستان کے حالات درست نہیں، سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کمنٹس داخل کرنے کیلیے مہلت دی جائے۔ عدالت نے کوسٹ گارڈز کو جواب داخل کرنے کے لیے 2 مارچ تک مہلت دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں