سندھ ہائیکورٹ 71

سندھ ہائی کورٹ ،ماڑی پور سے لاپتا 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پرتفتیشی افسر کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ٍسندھ ہائی کورٹ نے ماڑی پور سے لاپتا 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پرتفتیشی افسر کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں ماڑی پور سے لاپتا 2 بھائیوں کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شیراز اور سیلان کو پولیس اہلکاروں نے گھر سے اٹھایا تھا۔ دونوں کیخلاف نہ مقدمہ ہے اور نا ان کا کوئی کریمنل ریکارڈ ہے۔

پولیس نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا۔عدالت جواب جمع نا کرانے پر برہم ہوگئی۔ پولیس نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں