سندھ ہائیکورٹ 170

سندھ ہائی کورٹ ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلرڈاکٹرامجد سراج میمن کی تقرری کالعدم قرار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری پر بڑا حکم سنا تے ہوئے ڈاکٹر امجد سراج میمن کی بطور وائس چانسلر تقرری کالعدم قرار دے دی۔

عدالت نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو 1 ماہ میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جس سمری میں ڈاکٹر لبنی انصاری کا نام پہلے نمبر پر لکھا گیا تھا،اس کے مطابق وائس چانسلرتعینات جائے۔

عدالت نےسرچ کمیٹی کو شارٹ لسٹ امیدواروں کے نام وزیراعلی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی اور 1 ماہ میں دوبارہ انٹرویو کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹر امجد سراج میمن کی تقرری کے خلاف ڈاکٹر لبنی انصاری نے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل حیدر وحید نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سرچ کمیٹی نے درخواست گزار لبنی انصاری کو 70 نمبر دئیے تھے جبکہ سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کو 67 نمبر دئیے تھے، ڈاکٹر مصطفی قادری کو 48 نمبر دئیے گئے تھے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا گیا کہ ڈاکٹر لبنی کو سب سے زیادہ نمبر لینے کے باوجود وائس چانسلر نہیں لگایا گیا۔ عدالت نے وزیراعلی سندھ کو 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں