جوڈیشل الاؤنس 67

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے نادرا حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری، فریقین سے جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نادرا حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں نادرا حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالتی حکم نامہ دکھانے کے باوجود بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ بار بار نادرا دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے جب گئے تو نادرا حکام نے گالم گلوج کی، اسلحہ کے بٹ بھی مارے گئے۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال جون میں شناختی کارڈ کاحکم جاری کیا تھا۔ بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ ہیں لیکن شاکرہ کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں