سندھ ہائیکورٹ 51

سندھ ہائیکورٹ ، آئینی بینچ نے 3لاپتا افرادکی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 3لاپتا افرادکی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں 3لاپتا افرادکی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد سرویچ سرگائی، کلیم اللہ سندھی اور وسیم لغاری شامل ہیں۔عدالت نے سچل تھانہ کے علاقے سے لاپتہ وسیم لغاری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے لاپتا شہری کلیم اللہ سندھی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی میں انسانی حقوق کے عہدیداران بھی شامل ہوں۔ عدالت نے سرویچ سرگائی کی بازیابی کے لیئے تھانہ شاہ لطیف ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالت نے تینوں شہریوں کی بازیابی سے متعلق 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں