کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرایس ڈی پی او شارع فیصل اور ایئرپورٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ 7مئی کوخود پیش ہوکر گمشدہ افراد سے متعلق تحقیقات سے آگاہ کریں۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ ذوالفقار علی تھانہ شارع فیصل کے علاقے سے لاپتا ہے۔
نوید انور اور محمد علی تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سے لاپتا ہیں۔ عدالت نے پولیس حکام سے لاپتا افراد کا سراغ لگانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس ڈی پی او شارع فیصل اور ایئرپورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ پولیس حکام 7 مئی کو خود پیش ہوکر گمشدہ افراد سے متعلق تحقیقات سے آگاہ کریں۔









