سندھ ہائیکورٹ 76

سندھ ہائیکورٹ ،صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کیخلاف درخواست پرایف آئی اے و دیگر کو ایک ہفتے میںجواب جمع کروانے کی ہدایت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کیخلاف درخواست پرایف آئی اے و دیگر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں صحافی فرحان ملک کی سفری پابندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے جواب کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ چند روز کی مہلت دیدی جائے تو جواب جمع کروا دیں گے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکل نے ٹکٹ کی بکنگ کروالی ہے۔ چند روز میں ٹکٹ مزید مہنگا ہوجائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ٹکٹ کیوں بک کروایا؟

یہ آپ کا مسئلہ ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پی این آئی ایل کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ پی این آئی ایل سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آپریٹ کی جاتی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے و دیگر کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صحافی فرحان ملک کو قطر جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔ ایف آئی اے نیصحافی کو انکوائری کی بنیاد پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں