جوڈیشل الاؤنس 34

سندھ ہائیکورٹ،اے ایس آئی کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ و دیگر کو نوٹس جاری ،4ہفتوں میں جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی اے ایس آئی کی بھرتیوں کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن،آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونے والی اے ایس آئی کی بھرتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ نواز ڈاہری ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اے ایس آئی کے عہدے پر فی میل کوٹے پر اپلائی کیا تھا۔درخواستگزار نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی اور میرٹ لسٹ پر 9 ویں نمبر تھیںلیکن درخواستگزار سے کم نمبر لینے والی امیدوار کو نوکری دے دی گئی ہے۔

زبانی امتحان میں درخواستگزار سے غیر ضروری سوالات کیے گئے اور امتحان لینے والوں کا رویہ بھی سنجیدہ نہیں تھا۔ درخواستگزار کی اپیل کو بھی سندھ پبلک سروس کمیشن نے سنجیدگی سے نہیں سنا ہے۔ درخواستگزار کی جگہ کسی اور نوکری دینے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ، چئیرمین سندھ پبلک سروس کمیشن، آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 4 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں