اسد عمر 169

سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے،اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ تشویشناک خبریں آ رہی ہیں کے سندھ کے قدیمی گوٹھوں میں دہائیوں سے رہنے والے لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،الزام ہے کے یہ کام سندھ حکومت اور بحریہ ٹاﺅن باہمی اشتراک سے کر رہے ہیں،سندھ حکومت کو فوری وضاحت کرنی چاہئے، اگر حقیقت ہے تو تمام ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں