کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں سیاسی لاک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت کراچی سے انتقام لے رہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے۔خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی اسٹیک ہولڈر ہے، صوبائی حکومت کراچی سے انتقام لے رہی ہے تاکہ وفاق پر بات آئے۔
انہوں نے کہا کہ معاملات کو بہتری کی طرف لے کر جانا چاہئے تھا مگر آپ انتقام لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے لاک ڈائون مسترد کردیا ہے، یو سی لیول تک کی ویکسینیشن شروع نہیں کی گئی،سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ہی نہیں ہے، وزیر اعظم کا شکر ادا کریں ملک بھر میں ویکسین دی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ شہری جانتے ہیں کہ اربوں نہیں آپ پر کھربوں روپے کے کیس ہیں، یوسی لیول تک کی ویکسی نیشن شروع نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواب آیا اوراعلان کردیا، سب بندکردیا گیا، سندھ سیکریٹریٹ کے اندر جاکر دیکھیں کس نے ماسک پہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون لگانے سے پہلے کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا۔