کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے کہا ہے کہ سموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی۔چند روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ یہ ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بغیر کسی نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ علیزے نے حال ہی میں انسٹاسٹوری پر بتایا کہ ”میری اسموکنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے فوراً بعد مجھے آئٹم سونگ کی پیشکش ہوئی۔ سگریٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے پر سمجھا گیا کہ میں آئٹم گرل بننے کیلئے تیار ہوں”۔