شہبازاکمل جندران۔۔
پنجاب بھر میں گاڑیوں کی اونرشپ پر مبنی سمارٹ رجسٹریشن کارڈز کی پرنٹنگ بند ہوکر رہ گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل سمارٹ کارڈز کی پرنٹنگ اور عوامی تک فراہمی میں ناکام ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں مجموعی طورپر 2 لاکھ 47 ہزار916 سمارٹ رجسٹریشن کارڈز التوا کا شکار ہیں۔ ان میں 45 ہزار 8 سو کارڈز 3 ماہ سے سے زائد عرصہ سے ، 27 ہزار ایک سو کارڈزدوماہ سے زائد عرصہ سے، 76 ہزار 9 سو کارڈز ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جبکہ 97 ہزار 9 سو کارڈ ایک ماہ سے کم عرصہ سے پینڈنگ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز نے فوری طورپر پریشر ریلیز کرنے کے لئے،جونئیر کمپیوٹر آپریٹر کاشف کلیم کو کارڈز کی پرنٹنگ میں تاخیر کی پاداش میں معطل کردیا یے۔ البتہ ADGکو کارڈز پرنٹ کرنے والے کمپنی INBOX TECHNOLOGY اور محکمے کے آئی ٹی سے وابستہ اہلکاروں کے خلاف PROBE کی تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔