سلمان خان

سلمان خان کی لیجنڈری انتھونی ہاپکنز کے ساتھ ویڈیو وائرل

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان جوائے ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے ریاض میں موجود ہیں جہاں انہوں نے متعدد گلوبل شوبز شخصیات سے ملاقاتیں کی۔

ایوارڈز شو کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں لیکن ایک ویڈیو جس میں سلمان خان لیجنڈری اداکار انتھونی ہاپکنز کے ساتھ کھڑے ہیں، خوب وائرل ہے۔ایوارڈ شو میں سلمان خان نے ایک مصری اداکار کو ایوارڈ بھی پیش کیا جبکہ یہ ان کی ریاض میں دوسری بڑی تقریب میں شرکت ہے۔

سلمان خان نے 2023 کا اختتام اپنی ایکشن فلم ‘ٹائیگر3’ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی تھے۔یش راج فلمز کے زیر تحت اداکار ‘پٹھان ورسز ٹائیگر’ میں وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی نظر آئیں گے جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔