سلمان خان اور رنبیر کپور 25

سلمان خان اور رنبیر کپور کی آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریب میں شرکت، ویڈیو وائرل

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی فلم نگری ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے 100 سال کے سفر سے متعلق منعقدہ تقریب اس وقت حیرت انگیز صورت اختیار کرگئی ہے جب بالی ووڈ کے دو سپر اسٹارز نظر آئے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کا یہ پروگرام سنگھ کے 100 سالہ سفر: نئے افق کے عنوان سے دو روزہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جو آر ایس ایس کی 100 سالہ تقریبات کے تحت منعقد کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد سخت گیر تنظیم کے طویل سفر پر غور کرنا اور مستقبل کے حوالے سے اس کے وژن کو اجاگر کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سلمان خان اور رنبیر کپور کو ایک ایسے اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں انہیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جا رہی تھی، یہ مناظر تیزی سے وائرل ہو گئے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی بحث چھڑ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویڈیو صرف اس وجہ سے توجہ کا مرکز نہیں بنی کہ وہاں بڑے ستارے موجود تھے بلکہ تقریب کی نوعیت نے بھی سب کی توجہ کھینچ لی کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی کہ ان بڑے ستاروں کو ایک ہی مقام پر اکٹھا کر دیا ہے۔سلمان خان کی جانب سے 7 فروری کو آر ایس ایس کی ویکھان مالا تقریب میں شرکت پر حیرت کا اظہار کیا گیا جبکہ اجتماع میں 900 سے زائد مشہور شخصیات، سائنس دانوں، صنعت کاروں، فن کاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے شرکت کی۔رنبیر کپور بھی اس تقریب میں فلم ساز سبھاش گھائے اور سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی)کے چیئرمین پرسون جوشی کے ساتھ موجود تھے ۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دو روزہ پروگرام کا آغاز 7 فروری کو ہوا اور یہ 8فروری کو ممبئی کے نہرو سینٹر آڈیٹوریم میں اختتام پذیر ہوگئی، اس میں آر ایس ایس کے سینئر رہنماں سمیت دیگر شخصیات شریک ہوں گی اور وہ سماجی، ثقافتی اور قومی موضوعات پر عوام سے خطاب کریں گی۔آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی پروگرام میں خطاب کیا اور اپنی تنظیم کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ سلمان خان حب الوطنی پر مبنی ریلیز ہونے والی فلم بیٹل آف گالوان میں مرکزی کردار ادا کرنے جا رہے ہیں، جس کے ہدایت کاری اپوروا لکھیا ہیں اور رپورٹ کے مطابق یہ فلم 17 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں