اسحق ڈار 63

سلامتی کونسل کے دفتر میں موجودگی میرے لیے اعزاز ہے، اسحٰق ڈار

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی ان کیلئے اعزاز ہے،پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کررہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیرپا ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور مشن کی ٹیم سے پاکستان کے دور صدارت میں ہونے والے اہم امور سے متعلق مشاورت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں