سلامتی کونسل 189

سلامتی کونسل نے لبنان میں تعینات امن دستوں میں کٹوتی کردی

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں تعینات امن دستوں میں کٹوتی کی منظوری

دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ضمن میں گزشتہ روز متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کر لی گئی۔میڈیارپورٹس

کے مطابق امریکی دبا میں فرانس کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کے تحت امن دستوں کی تعداد پندرہ ہزار سے کم کر

کے تیرہ ہزار کر دی جائے گی۔ قرارداد کے مسودے میں لبنانی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ لبنان اور اسرائیل کے

مابین سرنگوں کی تفتیش کے لیے اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو مطلوبہ مقامات تک رسائی دی جائے۔ قرارداد کے

مسودے میں لبنان میں سرگرم گروپ حزب اللہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے امریکی و اسرائیلی تحفظات کا بھی تذکرہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں