مقبوضہ بیت المقدس(رپورٹنگ آن لائن)غزہ پر اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر طویل وقفے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالٹا کی جانب سے تیار کی گئی اور 12 ووٹوں سے منظور کی جانے والی اس قرارداد میں تین ممالک امریکہ، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ غزہ کی پٹی میں ہنگامی اور توسیعی انسانی بنیادوں پر راہداریاں قائم کی جائیں تاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچ سکے۔متن میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ وقفے کے لیے کتنے دن کافی سمجھے جائیں گے۔