افغان صورت حال 110

سعودی و امریکی وزرائے خارجہ کی افغان صورت حال پربات چیت

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے بتایاہے کہ وزیرخارجہ انٹنی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے فون پر افغانستان کی صورتحال اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ کو دونوں ممالک کے درمیان طویل اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے واشنگٹن کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔دونوں وزرا خارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی مسائل بات چیت اور سعودی عرب کے شہر ابھا پر حوثیوں کے تازہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

دریں اثنا سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی کہ سعودی وزیر خارجہ اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔فون پر دونوں وزرا نے مملکت سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور تمام مشترکہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خطے کی نمایاں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں