ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے دورے کا مقصد خلیج کے مشترکہ عمل کی راہ کو مضبوط بنانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ٹویٹ میں بن فرحان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایک خلیج اور مشترکہ راہ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے کے برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن و استحکام اور ہمارے ممالک اور عوام کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔
اشتہار
136
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل








