شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد کی گھڑ دوڑ کے مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم

ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نیریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقد ہونے والے سعودی کپ مقابلوں کے دوران سب سے مہنگے ریس کپ کے ساتھ گھوڑے “فوریور ینگ” کی مالک سیسوما فوجیتا کو تاج پہنایا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریوسی ساکائی کی قیادت میںفورایورینگ نے مہنگی ترین ریس جیت لی جس پر 20 ملین سعودی ریال کا انعام ہے۔ اس طرح یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ بن گئی ۔

سعودی ریس کے دوسرے دن ہارس ریسنگ کلب کپ میں المبیر گھوڑے، خالص نسل کے عربین گھوڑوں کے عبیہ کپ میں طلال الخالدیہ گھوڑے اور سعودی دربی کپ میں گولڈن ویکوما کی فتح کا جشن منایا۔

گھوڑے سٹریٹ نو چیزر نے ریاض سپرنٹ کپ جیت لیا، جب کہ ایسٹرل گھوڑے نے سعودی انٹرنیشنل ہینڈی کیپ کپ، شن ایمپرر گھوڑینے نیوم کپ اورایسکولی پنسو گھوڑے نے 1351 ویں ریس اپنے نام کی۔