ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض(رپورٹنگ آن لائن )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات و تعاون بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی معاملات اور سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔