ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو آج روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔
اس کال کے دوران خطے کی صورتحال، وہاں جاری انتہائی خطرناک فوجی کشیدگی اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب اور برادر ممالک پر ہونے والے ایرانی حملوں پر بھی بات چیت کی گئی۔








