شہزادہ عبدالعزیز بن سعود 50

سعودی وزیر داخلہ کا فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،اعلی ترین میڈل سے نوازا گیا

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا.

اس موقع پر انٹرپول کے صدر میجرجنرل ڈاکٹر احمد ناصر الرئیسی نے ان کا خیرمقدم کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر داخلہ کو مملکت کے تعاون اور جرائم سے نمٹنے کے حوالے سیعالمی تنظیم کی کوششوں میں تعاون کے اعتراف میں اعلی ترین انٹرپول میڈل دیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ اور انٹرپول کے درمیان سرحد پار جرائم سے نمٹنے اور سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں