سعودی وزیر خارجہ 160

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ایلچی سے ایرانی ملیشیائوں کے خطرے پر تبادلہ خیال

ریاض(رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الریاض میں امریکی خصوصی ایلچی برائے ایران رابرٹ مالے سے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاوں کے خطے اور دنیا کے استحکام کے لیے خطرے اور ان کے لیے تہران کی حمایت کو روکنے کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب کی پریس ایجنسی کے مطابق ایران کے لیے امریکی ایلچی نے ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور اس حوالے سے عالمی مذاکراتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ایلچی کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ایران کو عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی سے باز رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں