سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ملاقات کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا ۔

سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور قیام امن کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا ۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی امداد کے لیے راستے کھولنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنے مشرق وسطی کے دورے کے دوران کلیورلی کی اردن، لبنان، فلسطینی اتھارٹی، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے ملاقات متوقع ہے، وہ جی 7 اجلاس میں شرکت کے بعد ٹوکیو سے ریاض پہنچے تھے۔